سنگل یوز پلاسٹک کیخلاف آپریشن 70 کلو پولی تھین بیگ اور مواد ضبط

May 04, 2024

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پاک ای پی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے سنگل یوز پلاسٹک پولی تھین آئٹمز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 کلو گرام پولی تھین / بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک مواد ضبط کر لیا۔ گزشتہ روز بلیو ایریا اسلام آباد اور ٹریل 3،4 مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ہوٹلوں کے معائنہ کے دوران بڑی مقدار میں پولی تھین / بیگزقبضہ میں لیکر ضبط کر لئے گئے۔