پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی، سی سی پی

May 04, 2024

فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے کہا ہے کہپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔

سی سی پی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کےلیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔

اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ ہولڈنگ کمپنی حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، ہولڈنگ کمپنی بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں / نان کور واجبات بھی حاصل کرے گی۔

سی سی پی کے مطابق ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق یہ منظوری ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری راغب کرنے کےلیے بہت اہم ہے۔