ٹریفک حادثات ، دو افرادجاں بحق ،شادی میں فائرنگ ایک جان لے گئی

May 05, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات اور شادی میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ جٹال ٹھلیاں روڈ پراڈیالہ جیل کا 32 سالہ ملازم محمد نعمان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ بھارہ کہو کوسردار نے بتایاکہ میرا بیٹامحمد دین عمر18سال موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ ڈھوک جیلانی یوٹرن کے قریب ایک کیری ڈبے نے اس کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے میرابیٹا شدید زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ مندرہ کے علاقہ پڑی فیروزال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق رضوان شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو ا۔ اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ۔ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان شعیب، غضنفر، اویس اور دولہے عزیر کو گرفتار کر لیا۔