ایم پی اے راجہ حنیف کا آر ڈی اے کا دورہ‘ منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

May 05, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ایم پی اے راجہ محمد حنیف نے گزشتہ روز آر ڈی اے کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ اور دیگر افسران نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ‘ نالہ لئی ایکسپریس وے اور اصغر مال روڈ بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ یہ پراجیکٹس جلد مکمل کر لئے جائینگے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ، چیف پلانر جمشید آفتاب اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔