حکمران محنتی کسانوں کو دیوار کے ساتھ لگانے سے باز رہیں‘ جماعت اسلامی

May 05, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت کسانوں کو دیوار سے لگانے سے باز رہے۔ گندم خریداری شروع نہ ہوئی تو کسان وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے گزشتہ روزلیاقت باغ راولپنڈی کے باہر دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی‘ جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی‘ نائب امراء سید عزیر حامد‘ پروفیسر محمد وقاص خان‘ صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمان سواتی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔