اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی قومی اسمبلی میں تربیتی مشق

May 05, 2024

اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیشنل اسمبلی میں مشترکہ تربیتی مشق کا انعقاد کیا۔ مشق میں اسلام آباد پولیس، پاکستان رینجرز، سی آر ٹی ٹیم،بم ڈسپوزل اسکواڈ، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں،پیرامیڈیکل سٹاف ،ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔