پولیس پر فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

May 06, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے 3مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔