پولیس کارروائیاں،سرچ آپریشنز، متعدد گرفتار

May 06, 2024

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) نیو ٹاؤن پولیس نے یاسر‘ طاہر اور اعجاز 3رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ 5کاریں برآمد کر لیں جبکہ امر اور نزارت حسین کو پکڑ کر 16 موٹر سبائیکل برآمد کر لئے گئے۔ کیپٹل پولیس نے 11جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری سمیت11ملز م گرفتار کر کے منشیات و اسلحہ برآمد کر لیا۔ ادہر تھانہ بنی گالہ نے بچھو ڈکیت گینگ کے3 ملزموں و گرفتار کر لیا۔ ڈکیت ڈولفن اہلکار پر حملے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ میں ملوث تھے۔راولپنڈی پولیس نے تھانہ صدر بیرونی ، روات، کلرسیداں، چکری، مندرہ، جاتلی اور چونترہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔کیپیٹل پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ اورگولڑہ کے علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا۔2 پسٹل ، 210 گرام آئس، 545 گرام ہیروئن ،530 گرام چرس اور بغیر کاغذات 3موٹر سائیکل ،ایک گاڑی کو جانچ پڑتال کے لئے تھانے منتقل کیا گیا۔