45 لاکھ اور طلائی زیورات چوری3 گاڑیاں، 28 موٹر سائیکل غائب

May 06, 2024

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، 23موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں محروم ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں39وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائلز ، ایک گاڑی اور 12موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔تھانہ کھنہ کو برہان نجیب نے بتایا کہ مارکی میں میرے ولیمہ کے موقع پر ایک لڑکا 45 لاکھ روپے مالیتی سلامی کے لفافے اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہو گیا ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کو راجہ ریاست محمود نے بتایا کہ راول ٹاؤن میں تین نقاب پوش ڈاکو میرےگھر میں داخل ہوئے مجھے اور اہلیہ کو یرغمال بنا کر 80 ہزارروپے کیش ،پانچ سونے کی چوڑیاں اور دو سونے کی بالیاں 12 لاکھ روپے مالیتی چھین کر فرار ہوگئے۔