آسٹریلوی خاتون رکن پارلیمنٹ جنسی زیادتی کا شکار

May 07, 2024

میلبورن (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔رکن پارلیمنٹ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔برٹنی لاؤگا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہسپتال میں ہونے والے ٹیسٹوں سے جسم میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جو انہوں نے لی ہی نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مادے نے انہیں نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔لاؤگا سے مبینہ طور پر دوسری خواتین نے بھی رابطہ کیا، جن کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا اور انہیں بھی اس شام نشہ آور چیز دی گئی تھی۔