پیر سید اقرار شاہ کی دو خالہ زاد بہنوں اور4 بچوں کے جاں بحق ہونے پرتعزیت

May 19, 2024

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان مسلم لیگ اوورسیز ن ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ سے المناک حادثے میں ان کی دو خالہ زاد بہنوں اور ان کے چار بچوں کے جاں بحق ہونے پرہالینڈ کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے پیر سید اقرار شاہ سے اظہار تعزیت کیا۔پیر سید اقرار شاہ کی دو خالہ زاد بہنیں اور ان کے چار بچے ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ان کو نماز جنازہ کے بعد ان کےآبائی قبرستان منڈی بہاولدین پاکستان ملکوال کے نزدیک نور پور پیرا ں میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیر سید اقرار شاہ سے تعزیت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز یورپ، یو کے کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک محمد امجد، پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز علی، سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے، محمد یونس بٹ، محمد خورشید مغل، سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، چوہدری محمد شاہد، چوہدری محمد سعید، حاجی عبدالقیوم، سید رضوان احمد، نعمان بٹ، محمد محسن وارث، ہالینڈ کی کاروباری سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد، سہیل احمد، سماجی شخصیت سارا احمد، راجہ فاروق حیدر، ملک شرجیل اعوان سمیت ہالینڈ کی سیاسی سماجی شخصیات شامل ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب کے صدقے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔