نایاب پوکمون کارڈز کلیکشن آئندہ نیلامی میں 25000 پاؤنڈز میں فروخت کی توقع

May 07, 2024

لندن (پی اے) نایاب پوکمون کارڈ کلیکشن 25 ہزارپائونڈز میں فروخت ہو سکتا ہے رپورٹ کے مطابق نایاب پوکمون کارڈز کلیکشن آئندہ نیلامی میں 25000 پائونڈ سے زیادہ میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔ جاپانی ملٹی میڈیا فرنچائز خصوصی قوتوں کے ساتھ مقابلہ کرنے والے جانوروں پر مبنی ہے۔ یہ کلیکشن نوٹنگھم شائر میں مقیم ایک پرجوش شخص نے جمع کیا ہے، جس میں1990کی دہائی کے اواخر سے لے کر 2000کی دہائی کے اوائل تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں 10مکمل سیٹ شامل ہیں وہ ایک سیٹ سے ہر کارڈ کے ساتھ ہیںاور پانچ ماسٹر سیٹس ہیںجو کہ ہر کارڈ کے ہر قسم کے ساتھ ہیں۔ مزید لاٹ میں 16پوکمون کارڈز کے پروموشنل بڑے ورژن باکس ٹاپرز شامل ہیں۔ نیلامی کرنے والے رچرڈ ونٹرٹن نے کہا کہ ان میں سے کچھ کارڈ اس لئے مانگے جاتے ہیں کہ جمع کرنے والے ممکنہ طور پر صرف ایک کارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے پورا سیٹ حاصل کر لیں گے۔ میری پوکمون ماہرین کی ٹیم اسکائی رج ماسٹر سیٹ کو نمایاں کرتی ہے، جو کہ وزارڈ آف دی کوسٹ کا آخری سیٹ ہےاور ایک جو خاص طور پر پوکمون کی دنیا کو پرجوش کر دے گا۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ مجموعی طور پر 25000 پائونڈز کے لگ بھگ فروخت ہوں گے لیکن وہ اس دن اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ فلموں، ٹی وی سیریز اور آن لائن گیمنگ میں پوکمون کی خصوصیت لیکن ٹریڈنگ کارڈ گیمز (ٹی سی جی) کے بہت زیادہ مداح ہیں۔ ٹی سی جی باقاعدگی سے توسیعات دیکھتا ہے، جہاں موجودہ افسانوی دنیا میں نئی مہم جوئی اور پوکمون شامل کئے جاتے ہیں۔ یہ کلیکشن7مئی کو رچرڈ ونٹرٹن آکشنرز کی قدیم اشیاء اور گھر کی فروخت میں دی لیچفیلڈ آکشن سنٹر، سٹافورڈ شائر میں پیش کیا جائےگا۔