لاکھوں سمز کی بندش، PTA اور صارفین کے قانونی حقوق سے متصادم قرار

May 07, 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی لاکھوں سموں کی بندش کے احکامات کو پی ٹی اے اور صارفین کے قانونی حقوق سے متصادم قرار دیدیا ہےاور کہا ہے کہ کمپنیاں ٹیلی کام ایکٹ کے تحت بلا تعطل سروسز کی فراہمی کی پابند ہیں .

قانونی طور پر کسی سم کو یکدم بند نہیں کیا جاسکتا ،ٹیلی کام انڈسٹری نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کے حوالے سے ایف بی آر کے فیصلے پر انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدر آمد کے بارے قانونی رکاوٹوں کی نشاندہی کر دی ہے اور کہا ہے کہ لاکھوں سموں کی بندش کے احکامات پی ٹی اے اور صارفین کے قانونی حقوق سے متصادم ہیں

خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے ایف بی آر کے آئی ٹی جی او پر عمل کیا تو صارفین کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔