نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، گندم اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 07, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،گندم اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، مریم نواز نے گندم خریداری پر صوبائی حکومت کی پالیسی بارے آگاہ کیا،ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا گیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ۔