داؤد ہرکولیس اوراینگرو کی ری اسٹرکچرنگ منصوبے کی منظوری

May 07, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے کی منظوری دے دی‘ داؤد ہرکولیس کارپوریشن کو اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام سے ری برانڈ کرنے اور اینگروکارپوریشن کو اینگرو ہولڈنگزکا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق داؤد ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن کے بورڈز نے ادارے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے دونوں کمپنیوں کے درمیان شیئر ہولڈنگ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے ۔