میٹرک امتحانات، فارم جمع کرنے کا آخری موقع

May 07, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے اسکولوں اور طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے جمعہ 10/ مئی 2024ء کی سہ پہر 2:30سے شام 5:00بجے تک جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرنے کا آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے بذریعہ کیش کے ساتھ10/مئی کو بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں لازمی جمع کرادیں۔7/ مئی سے 11مئی 2024ء تک رہ جانے والے پرچہ امتحانات کے اختتام کے بعد بورڈ کی جانب سے قائم جانے والے قریبی امتحانی مرکز پر لئے جائیں گے۔