قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس کل طلب

May 07, 2024

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بدھ کی شام 4بجے طلب کر لیا۔ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ہونے والے بجٹ اجلاس سمیت دیگر پارلیمانی امور پر مشاورت کی جائے گی۔