فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کی جائے، چین

May 07, 2024

چین کے صدر شی جن پنگ اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کا کہنا ہے کہفلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کی جائے۔

دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق اور دو ریاستی حل کی بات چیت دوبارہ شروع کی جائے۔

چین کے صدر شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کیا جائے۔