عراق کی جیل میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

May 07, 2024

فائل فوٹو

عراق میں الحوت جیل میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق داعش سے تھا، عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسی جیل میں اپریل میں بھی 11 مجرمان کو پھانسی دی گئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکمنامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔