اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کی پیدائش کی تصاویر جاری کردیں

May 07, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے بیٹی کی پیدائش کے موقع پر اسپتال سے تصاویر جاری کردیں۔

شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی جبکہ یکم مئی کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

انہوں نے بیٹی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اور اسپتال کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔