ڈاکٹر محمد احسان الحق کے سسر کی وفات پر تعزیت

May 08, 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) سماجی شخصیت صحافی ڈاکٹر محمد احسان الحق و لو ں کے سسر حاجی صوفی محمد سردار قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔مرحومکو نماز جنازہ کے بعد ان کے ابائی قبرستان منڈی مر ڑ بلوچاں پاکستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے ڈاکٹر محمد ا حسان الحق کے سسر حاجی صوفی محمد سردار کے اچانک انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔تعزیت کرنے والوں میں راجہ فاروق حیدر ، محمد جاوید اقبال کھوکھر ،محمد شہباز مرزا ،ندیم اختر بٹ ، فیصل علی راجپوت ،پیر ڈاکٹر محمد ارشد مصطفائی خلیفہ مجاز اجمیر شریف ،پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد اشرف جنجوا ،پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ ،صدر چوہدری پرویز علی ،جاوید بٹ پیارے ،محمد یونس بٹ، چوہدری فیصل منظور،حمد جاوید اقبال ،حاجی محمد خورشید مغل ،حاجی عبدالقیوم، عبدالباسط خان ،سید رضوان احمد ،نمان بٹ سمیت سیاسی سماجی حلقوں نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا اور، دعا کی کہ اللہ تعالی حاجی صوفی محمد سردار مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔