رفح میں 6 لاکھ بچوں کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں، یونیسف

May 08, 2024

جنیوا (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے جبری نقل مکانی اورحملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے جنوب میں رفح میں 6 لاکھ بچوں کو جانے کے لیے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح کے مشرق میں پناہ لیے شہریوں کے بعض علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت کے بعد یونیسیف نے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ غزہ میں انسانی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے، لاکھوں بچے زخمی، بیمار، غذائی قلت، صدمے کا شکار اور معذوری کی حالت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔