انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

May 08, 2024

بالی(نیوزڈیسک)انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3بج کر 33 منٹ پر انڈونیشیا کے مالوکو کے ساحل کے قریب سیرام سمندر میں 6.2شدت کا بہت ہی شدید زلزلہ آیا جس کی گہرائی 29کلومیٹر (18میل) تھی۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی الرٹ جاری کیا گیا۔