بریڈ فورڈ، گھر میں آگ لگنے سے 10 سالہ بچی کی موت

May 08, 2024

لندن (پی اے) بریڈ فورڈ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 10سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ ایک خاتون، جن کی عمر 37سال ہے اور تین دیگر بچے، جن کی عمریں 11، چھ اور تین سال ہیں، اتوار کو برطانوی وقت کے مطابق 01:05بجے کے بعد کنگز ڈیل ڈرائیو پر لگنے والی آگ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا کہ ان کےزخم جان لیوا نہیں ہیں۔ فورس نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ مشتبہ نہیں تھی اور تحقیقات جاری ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری بدستور موجود ہے۔ بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ پولیس کے سراغ رساں چیف انسپکٹر ظہیر عباس نے کہا یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ہمارے احساسات اس وقت ا متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کو خصوصی تربیت یافتہ افسران کے ذریعے مدد کی جا رہی ہے، اب کورونر کے لیے مقررہ وقت پر فائل تیار کی جائے گی۔