5ماہ کی بچی کو دل کا دورہ، تساہلی کے شبہے میں خاتون گرفتار

May 08, 2024

لندن (پی اے) پولیس نے گزشتہ روز لیگو لینڈ ونڈسر ریزورٹ میں رات کو ایک بجے ایک 5 ماہ کی بچی کو دل کادورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، بچی کی دیکھ بھال کے حوالے سے تساہل برتنے کے شبہے میں پولیس نے ایک 27سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ،جسے بعد میں 26جولائی تک کیلئے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر کانسٹیبل Zoe Eele نےبتایا کہ ہم اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ہسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج بچے کی فیملی کے ساتھ ہیں اور ہم جہاں تک ممکن ہے اس مشکل وقت میں فیملی کو سپورٹ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم لیگولینڈ ونڈسر ریزورٹ کی ٹیم کے تعاون سے کام کررہے ہیں لیکن اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی علم یامعلومات رکھنے والے لوگوں خاص طور پر رات کو ساڑھے11 بجے سے پونے ایک بجے کے دوران کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹر میں کشتی کیلئے قطار میں کھڑے لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، پولیس نے101پر کال کرنے یاویب سائٹ کے ذریعہ رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے چیریٹی کرائم اسٹاپرز کو فون نمبر 0800 555111پر کال کرکے یا اس کی ویب سائیٹ کے ذریعے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔