سانگھڑ، طالبہ سے زیادتی پر استاد معطل

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانگھڑ کے علاقے جھول (ڈویژن شہید بینظیر آباد) میں استاد کی طرف سے اسکول طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی واقعہ کی خبر پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد صوبائی وزیر سید سردار کے احکامات پر استاد کو معطل کردیا گیا اور وزیر تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شہید بینظیر آباد سے واقعے رپورٹ طلب لی۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں استاد کو نوکری کے برطرف کر کے مزید کارروائی بھی کی جائیگی۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو انکوائری کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دیں۔