محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

May 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 10سے 12مئی کے دوران بارشوں کی بھی پیشنگوئی کر دی۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔