نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9:30سے 12:30بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کیلئے سائنس گروپ کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ جبکہ شام کو 2:30بجے سے 5:30 تک جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ پارٹ ٹو جنرل سائنس کاپرچہ ہوا۔ ان دونوں شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت ہی پرختم ہوئے۔ اس دوران بورڈکے افسران نے بورڈ کی جانب سے بنائے گئے حب پر امتحانی پرچے پہنچا کر اسکولوں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ان کے نمائندوں کے حوالے کر کے امتحانی پرچے وقت مقررہ پر شروع کرائے۔