بجلی و پانی کی بندش کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج

May 08, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف شہر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ، سڑکیں بند کردیں۔ بنارس چوک پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث بنارس چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا،احتجاج کے باعث عبداللہ کالج حبیب بینک چورنگی کی طرف جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ گلشن اقبال ڈالمیا روڈ شانتی نگر میں علاقہ مکینوں سڑک کو بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، احتجاج میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھی،شدید گرمی میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہ شہریوں کو شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑا۔