سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں

May 08, 2024

سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

سندھ میں مٹھی اور دادو 47 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر قرار پائے۔

سکھر اور نواب شاہ میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تو حیدرآباد اور تربت میں گرمی 45 درجے پر رہی۔

سبی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان میں 44 درجے کی گرمی رہی جبکہ لاہور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ 44 محسوس کیا گیا۔

ساہیوال میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تو کراچی میں پارہ 36 ڈگری تھا لیکن گرمی 42 درجے کی محسوس کی گئی۔