خیبر پختونخوا، سیکورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک

May 09, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے 2آپریشنز کے دوران 6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔