محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر پابندی کی تردید کردی

May 20, 2024

لاہور( نمائندہ جنگ)ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل بارے پالیسی بیان جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے تصدیق کی کہ کوئینوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،اسمگلنگ روک تھام کیلئے ایک خط کو گندم ترسیل سے جوڑنا غلط فہمی ہے،گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے۔