نثار کھوڑو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے

May 20, 2024

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کیلئے نثار کھوڑو کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد کھوڑو صوبے میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی نگرانی بھی کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام محکموں کے لیے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر بھی جلد ہوگا۔