والدین نے کرغزستان سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

May 20, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) بشکیک سے وطن واپس لوٹنے والے طلبا کےو الدین نے حکومت کیجانب سے طلبا کو مفت لانے کی باتوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ کرغزستان سے وطن واپس آنےو الے طلبا کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلبا کو مفت لانے کے دعوے جھوٹے ہیں۔ والدین نے کہا کہ اپنے بچوں کو لانے کیلئے 92ہزار روپے سفری خرچ دینے پڑے ہیں، 92ہزار سفری اخراجات دینے کے بعد پاکستان آنے والی لسٹ میں بچوں کے نام شامل کئے گئے۔