اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان

May 09, 2024

فائل فوٹو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ جمعے کو دیے جانے کا امکان ہے۔

جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی، جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔

فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردی تھی، امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔