پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

May 09, 2024


پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پروازمدینہ منورہ پہنچ گئی۔

کراچی سے پی کے 176 کے ذریعے 179 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج اور اسلام آباد سے آنے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے عازمین کا استقبال کیا۔

قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاالرحمٰن بھی ایئر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھے۔