کراچی: سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش

May 09, 2024

ایکس ویڈیو گریب

کراچی کے سپر ہائی پر شہر کے بڑے قبرستان کی دیوار توڑے جانے کے معاملے پر مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ 100 ایکڑ پر بنے قبرستان کی دیوار توڑ کر انکروچمنٹ کی کوشش ہوئی۔

چیئرمین قبرستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ معاملہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔

قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ ویلفیئر کی 30 سالہ لیز کو 99 سالہ لیز میں تبدیل کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔

چیئرمین قبرستان انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کمشنر کراچی سے ملیں گے۔