بھارتی ایئر لائن کا ایک ساتھ چھٹی پر جانے والے ملازمین کیخلاف ایکشن

May 09, 2024

بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے چھٹیوں پر جانے والے 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منیجمنٹ نے دیگر ملازمین کو آج شام تک کام پر واپس آنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن کے عملے کے چھٹیوں پر جانے سے آج بھی 76 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کل تقریباً 300 ملازمین اچانک ایک ساتھ چھٹی پر چلے گئے تھے، ایئر لائن کا عملہ ملازمت کی نئی شرائط کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔