عباس بلوچ سیکریٹری بورڈز و جامعات تعینات، نوٹیفکیشن جاری

May 09, 2024

ممبر بورڈ آف ریونیو عباس بلوچ کو نیا سیکریٹری بورڈز و جامعات تعینات کردیا گیا ہے۔

سابقہ سیکریٹری بورڈز و جامعات نور محمد سموں کا تبادلہ کردیا گیا، جبکہ عباس بلوچ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عباس بلوچ سابق کمشنر سکھر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری بورڈز و جامعات نور محمد سموں نے ایک بااثر وائس چانسلر کی تنخواہ زائد ہونے پر اعتراض کیا تھا اور یہ اعتراض ان کے تبادلے کا سبب بنا۔