کراچی: ڈاکٹروں نے پاگل کتے کے کاٹنے سے متاثر لڑکے کو لاعلاج قرار دے دیا

May 09, 2024

علامتی فوٹو

کراچی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکا کورنگی کے فلاحی اسپتال لایا گیا، جسے ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کو کتے نے رمضان میں کاٹا تھا، بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگی تھی۔

ڈاکٹر آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ اب کتے کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کا کہیں بھی علاج ممکن نہیں ہے، ہم والدین سے مشاورت کے بعد بچے کو عارضی آرام کیلئے داخل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریبیز کے متاثر کو ابتدائی طور پر خارش، سر درد اور بے چینی ہوتی ہے، متاثرہ بچے میں تمام علامات پائی گئی ہیں اور زخم اب پرانا ہوگیا ہے۔