تندوری نان 17 اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر، چینی کی قیمت بھی کم

May 10, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد شہر میں چپاتی اور نان کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے ،تندوری نان 120گرام کی قیمت 17روپے اور چپاتی 100گرام کی قیمت 12روپے مقرر کی ہے ،دریں اثنا کمشنر نے چینی کی قیمت میں بھی کمی کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے ،نوٹی فیکشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت137روپے جبکہ رٹیل قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کمشنرکراچی و کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز بیورو آف سپلائی محکمہ فوڈ کے افسران صارفین کی تنظیموں کے نمائندوں اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس فلور مل قیمت 90روپے فی کلو،ہول سیل کیلئے 93روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 98 روپے فی کلو مقرر کی ہے، فائن آٹے کی ایکس فلور مل قیمت 117 روپے،ہول سیل120روپے اور ریٹیل قیمت 125 روپے مقرر کی ہے ،جبکہ چھوٹی چکیوں کے لئے آٹے کی قیمت 123روپے مقرر کی گئی ہے ، آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد نان کی قیمت 17 روپے اور چپاتی کی قیمت 12روپے مقرر کی گئی ہے، کمشنر ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت نمائندہ ایسو سی اینز کے نمائندوں کی مشاورت اور تعاون سے قیمتیں مقرر کی گئی ہے۔