نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

May 10, 2024

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

جارح مزاج بیٹر نے 123 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر تین ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے۔

کولن منرو نے 2020 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ سے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔