کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

May 13, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے نوٹس لے لیا۔

لوڈشیڈنگ سے طالبات کی بیہوشی اور حالت غیر ہونے کی خبروں پر ناصر حسین نے برہمی کااظہار کیا۔

ناصر شاہ نے محکمۂ توانائی کے متعلقہ افسران کو کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے بات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہکراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔