کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ سے طلبا شدید پریشان رہے ۔ اس دوران شدید گرمی سے امتحان دینے والی طالبات کی حالت بگڑ گئی۔ملیر کے سرکاری اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے 4 طالبات کی حالت بگڑ گئی۔طالبات کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باعث پرچہ حل نہیں کرسکتیں ، بورڈ کو مناسب بندوبست کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب امتحانی مرکز میں طالبات کے لئے کرسی میز کا بھی خاطر خواہ بندوبست نہیں تھا۔