ایم کیو ایم کا میٹرک کے جاری امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ

May 13, 2024

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق---فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے میٹرک کے جاری امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ میٹرک بورڈ نے اس بار ساری چیزیں پیچھے چھوڑ دی ہیں۔

آسیہ اسحاق کا کہنا ہے کہ بچے زمین پر بیٹھ کر پیپر دینے پر مجبور ہیں، راتوں رات بچوں کے اسکول کے سینٹرز تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ کی ذمے داری ہے کہ وہ کے الیکڑک کو بتائیں کہ کہاں سینٹر بنائے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے کہ ان امتحانات کو معطل کر کے دوبارہ کرائے جائیں۔