اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے، محسن نقوی

May 14, 2024


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے، دئبی میں جائیداد اہلیہ نے2017 میں خریدی۔

پراپرٹی لیکس سے متعلق وضاحتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈیکلیئر کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا۔ فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔