• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بوائےفرینڈ کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی کو اجنبی نے عصمت دری کا نشانہ بناکر قتل کر ڈالا

—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اڑیسہ میں 23 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ایک ہی دن میں 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے 4 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 22 فروری کو پیش آیا جب خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی غرض سے گھر سے نکلی تھی، ملزم نے اسے مندر بلایا لیکن بعد میں ایک سنسان مقام پر لے جا کر زیادتی کی اور بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بعد ازاں ایک اجنبی شخص نے خاتون کو مدد کی پیشکش کی اور اپنے کرائے کے مکان پر لے گیا جہاں اس نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بعد میں خاتون کو عمارت سے نیچے پھینک دیا جس سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور اگلی صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، زیادتی اور قتل کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید