پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام

May 16, 2024

--- جنگ فوٹو

پاکستان پیلپز پارٹی ڈیلس چیپٹر کے صدر عامر میمن کی جانب سے پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا، جس میں ٹیکساس بھر سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری شہریار ارشاد نے نئے ٹاؤن صدور کا اعلان کیا، جن میں فریسکو، اوبرے، کیرولٹن، ساشے، آرلنگٹن اور وائلی کے صدور شامل ہیں، جبکہ ڈیلس کے لیے بھی پارٹی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا، جس میں خواتین ونگ بھی شامل ہے۔

‎خالد اعوان نے سینٹرل ایگزیکٹو باڈی (سی ای بی) کا اعلان کیا، جس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے، جبکہ عامر میمن اور امتیاز پیرزادہ سی ای بی کے لیڈ کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

پی پی پی کے پلیٹ فارم کے لیے سی ای بی ایک تھنک ٹینک ہوگا اور معاشرے کے معزز اور دانشور افراد سے اس میں شامل ہونے کی درخواست کی جائے گی۔

‎ڈیلس چیپٹر کے بہترین کام کی وجہ سے عامر میمن کو پی پی پی یو ایس اے کے نائب صدر کے طور پر اضافی ذمہ داری سونپی گئی اور امتیاز پیرزادہ کو پی پی پی یو ایس اے کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ٹیکساس میں منعقدہ استقبالیہ میں ‎جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں سینئر نائب صدر یو ایس اے امتیاز پیرزادہ، نائب صدر یو ایس اے کاشف سومرو ، نائب صدر ٹیکساس فہد جونیجو ، صدر ٹیکساس ممتاز چانگ، جنرل سیکریٹری ٹیکساس سہیل پیرزادہ، نائب صدر ڈیلس صائمہ ڈھلون شامل تھے۔

اعلان کردہ صدور اور ڈیلس پارٹی میں جو لوگ شامل ہیں ان میں جنرل سیکریٹری شہریار ارشاد، فنانس سیکریٹری امیر حسین، انفارمیشن سیکریٹری علی جلائی، صدر ساشے مجاہد بھاٹی، صدر کیرولٹن ڈاکٹر محمد شفیع، صدر آرلنگٹن ڈاکٹر غلام نبی کلوار، صدر فریدہ مہر، صدر فریسکو سینئر لیڈر احسان بشیر، سینئر پارٹی لیڈر شہزار میمن، صدر اوبرے سلیم احمد، صدر وومن ونگ ڈیلس نواب خان، وی پی ویمنز ونگ ڈیلس شنیلا کلوار، صدر رچمنڈ غلام سرور خوش، سینیئر پارٹی لیڈر ریاض میمن، سینیئر پارٹی لیڈر انیس غازیانی عغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ‎صدر پی پی پی امریکا خالد اعوان نے پاکستان سے امریکا کو برآمدات کرنے اور کاروباروں کو ان برآمدات کے فروغ دینے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا آنے والے تمام پاکستانی طلباء کو بھی ہم سہولت فراہم کریں گے۔