شرمیلا فاروقی کی پیرس میں امبانی خاندان سے ملاقات: تصاویر وائرل

July 25, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی کی پیرس میں ایشیا کے سب سے امیر ترین خاندان امبانی خاندان سے ملاقات ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پی پی پی رہنما، ایم این اے شرمیلا فاروقی آج کل اپنی سالگرہ کے جشن کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز ناصرف امبانی خاندان کی صاحبزادی ایشا امبانی کے ساتھ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنی تصوری شیئر کی ہے بلکہ اُنہوں نے مکیش امبانی سے بھی ملاقات کی فوٹو اپلوڈ کی ہے۔

ایشا امبانی اور اپنی تصویر کے کیپشن میں شرمیلا فاروقی کا لکھنا تھا کہ ’امبانی امبانی کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے۔‘

اسکرین شاٹ

دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے شوہر، ہشام شیخ اور بیٹے حسین کے ہمراہ مکیش امبانی کے ساتھ فوٹو شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اس اسٹوری پر بتایا ہے کہ اُن کی مکیش امبانی سے ملاقات ڈزنی لینڈ میں ہوئی ہے، کیپشن میں اُن کا لکھنا تھا کہ ’اور ایک بار پھر امبانی۔‘

اسکرین شاٹ

تصاویر اور کیپشنز سے معلوم ہوتا ہے کہ غالباً شرمیلا فاروقی کی بھارت کی ان امیر ترین، معروف شخصیات سے ملاقات ایک ساتھ نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے ہوئی ہے۔