امبانیز ویڈینگ ابھی جاری ہیں، لندن کا 7 اسٹار ہوٹل 2 ماہ کیلئے بُک

July 25, 2024

--- فائل فوٹو

بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں منعقد ہونے والی تقریبات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ایشیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 12 جولائی کو ہونے والی شادی کے بعد گزشتہ 5 ماہ سے جاری شادی کی تقریبات کا یہ سلسلہ تھم گیا ہے تو آپ غلط ہیں، پارٹی ابھی باقی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد پوسٹ ویڈینگ کے سلسلے میں لندن کا 7 اسٹار ہوٹل 2 ماہ کے لیے بُک کروالیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی پوسٹ ویڈینگ کا یہ سلسلہ ستمبر تک یوں ہی جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سلسلہ رواں سال یکم مارچ سے شروع ہوا تھا۔

پھر یہ جوڑا 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھا، شادی کی مرکزی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں اور اب شادی کے بعد بھی لندن میں خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی پوسٹ ویڈنگ میں شرکت کے لیے جلد برطانیہ واپس آرہے ہیں۔